حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) دو بیویوں کے آپسی جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 54 سالہ موہن جو سابقہ فوجی تھا ۔ سی آر پی ایف کالونی انجاپور میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی دو بیویاں ہیں پہلی بیوی پشپا اور دوسری وانی موہن کی پہلی بیوی پشپا اکثر دوسری بیوی وانی سے جھگڑا کرتی تھی اور وانی کو بدنام کردیا تھا کہ وانی اس کے شوہر کی دوسری بیوی نہیں بلکہ اس کے ناجائز تعلقات پائے جاتے ہیں ۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور دوسری بیوی نے پولیس میں پہلی بیوی کے خلاف شکایت کردی تھی ۔ دونوں بیویوںکے ان جھگڑوں سے تنگ آکر موہن نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے
بلندی سے گرنے پر سیلس ایگزیکیٹیو کی موت
حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گھر کر فوت ہوگیا ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 38 سالہ شخص سریناتھ راؤ جو پیشہ سے سیلز ایگزیکیٹیو مشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص مشتبہ طور پر کل رات بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔