حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترا اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو کمسن بچے بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگئے ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ شراوانی جو گڈی ملکاپور علاقہ کے ساکن ملیش کی بیٹی تھی ۔ کل چھت کی بلندی سے نیچے گرکر شدید زحمی ہوگئی تھی جس کی آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 20 ماہ کا لڑکا ہنمنت ریڈی جو بھگت نگر علاقہ کے ساکن موہن ریڈی کا بیٹا تھا 15 ڈسمبر کے دن بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے