دو بائیکس کی ٹکر ایک جوڑا ہلاک، طالب علم زخمی

شمس آباد 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں آج رات دو بائیکس میں تصادم کے نتیجہ میں ایک جوڑا ہلاک اور ایک انجینئرنگ طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب آج رات سائی کرن 22 سالہ ساکن محبوب نگر انجینئرنگ طالب علم وردھمان کالج سے شمس آباد کی جانب یماہا موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے نرسمہا 45 سالہ اور اس کی بیوی شنکراماں 40 سالہ ساکن پاٹی تاباد شمس آباد سے اپنے مکان جارہا تھا۔ جس کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔ شمس آباد انسپکٹر اوما مہیشور راؤ نے مقام پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا۔