حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ ڈنڈیگل اور سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد مشتبہ طور پر ہلاک ہوگئے۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ غوث جو پیشہ سے میکانک ، ڈنڈیگل میں رہتا تھا۔ گزشتہ دنوں غوث اپنے ساتھ پٹرول کا ڈبہ لے کر جارہا تھا، ایک ہاتھ میں پٹرول کا ڈبہ اور دوسرے ہاتھ میں بیڑی تھی اس دوران وہ مشتبہ طور پر جھلس گیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ سنیل کمار جو پیشہ سے ویلڈر جو ، تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ باتھ روم میں برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔