دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز اور بوئن پلی حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 30 سالہ دیوداس جو پیشہ سے لیبر ۔ یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 16 مئی کو اس نے اپنے گھر میں نامعلوم زہریلی دو کا استعمال کرلیا جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق دیواداس کی والدہ کی چند ماہ قبل موت واقع ہونے پر دلبرداشتہ ہوگیا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 38 سالہ ونود جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے 17 مئی کو اس نے نامعلوم زہریلی دوکا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جس کی آج صبح علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے میں اور مصروف تحقیقات ہے ۔