دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) مشیرآباد اور بالانگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 22 سالہ اشوک جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بالانگر مشیرآباد میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 48 سالہ سوریہ ومشی دتاتریہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ راجیو گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے خرابی صحت کے سبب آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس شخص نے تین ماہ قبل بھی خودکشی کا اقدام کیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔