حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) معاشی مجبوری اور گھریلو مسائل سے پریشان دو افراد کی خودکشی کے واقعات بہادرپورہ اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 42 سالہ دھنراج ساگر جو ندی مسلم گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے آج گھریلو مسائل سے تنگ آکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 25 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ رامنتاپور اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔