دو افراد کی خودسوزی

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز )لنگر حوض اور جواہر نگر میں دو افراد نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نے بے روزگاری کے سبب اور دوسرے نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کیا لنگر حوض پولیس کے مطابق 23 سالہ سائی کمار جو بے روزگار تھا باپو نگر لنگر حوض علاقہ کے ساکن پربھاکر کا بیٹا تھا ۔ اس نے 30 ڈسمبر کے دن حالت نشہ میں اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ فالگن جو جواہر نگر میں رہتا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق فالگن مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔