دو افراد نے خودسوزی کرلی

حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز)میڑ پلی اور یالال کے علاقوں میں دو افراد نے خودسوزی کرلی ۔ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر اور ایک نے کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا ۔ میڑ پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ خواجہ میاں جو اندرا نگر بوڑا اپل علاقہ کے ساکن محمد چاند میاں کا بیٹا تھا پیشہ سے پھول کا کاروبار کرتا تھا ۔ کاروبار میں نقصان کے بعد سے خواجہ میاں شدید ذہنی تناو کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 25 نومبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ یالال پولیس کے مطابق 55 سالہ نرسیا جو چنا پور یالال میں رہتا تھا 24 نومبر کے دن اس نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نرسیا خرابی صحت سے پریشان تھا جس نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔