دو افراد بلندی سے گرکر ہلاک

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) دنڈیگل اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرکر فوت ہوگئے ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 46 سالہ جی مرلی جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ باپوپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص ایک زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زحمی ہوگیا اور لاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 40 سالہ ارجن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جھارکھنڈ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص روزگار کے سلسلہ میں شہر آیا تھا اور نواحی علاقہ میں مزدوری کا کام کرتا تھا ۔ ارجن کندکور میں مقیم تھا کل بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔