دو آٹوز میں تصادم‘ دو زخمی

حیدرآباد /29 جون ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی میں پیش آئے ایک حادثہ میں تیز رفتار آٹو کے تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے سب انسپکٹر یونیورسٹی پولیس اسٹیشن مسٹر سیدلو نے بتایا کہ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے دو آٹو میں اچانک تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک آٹو اُلٹ گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک آٹو ڈرائیور جس کی شناخت گری ساکن اپوگوڑہ کی حیثیت سے کی گئی ہے کے سر پر گہرا زخم آیا اور اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔