نئی دہلی : ہندوستانی عازمین حج کے سامنے ایک نئی مشکل پیش آرہی ہے۔حالانکہ ابھی عازمین حج کا قافلہ سفر حج پر روانہ نہیں ہوا ہے تاہم دوہزار کے نوٹ کے لے کر مکہ اورمدینہ سے جو خبریں موصول ہورہی ہیں اسنے عازمین حج کو کافی پریشان کردیاہے ۔مکہ اورمدینہ سے خبر آرہی ہے کہ وہاں ہندوستانی دو ہزار کے نوٹس قابل قبول نہیں۔وہاں صرف۵۰۰؍ او ر۱۰۰؍ کے نئے نوٹ قبول کئے جارہے ہیں۔
ایک طرف عازمین حج میں بے چینی ہے تو وہیں دوسری طرف اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے نیز اسکو ہندوستانی کرنسی کو توہین تصور کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیاکے ذمہ داروں نے کہا کہ جو لوگ کرنسی بدلتے کا کام کرتے ہیں ان کا طریقہ دو طرح کا ہے ۔ایک آفیشل او رایک غیر آفیشل ۔حج آفیسر کا کہنا ہے کہ آفیشل طورپر دو ہزار کی نوٹس قبول کئے جارہے ہیں لیکن غیر آفیشل طور پر دوہزار کے نوٹس نہیں لئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دراصل گذشتہ سال دوہزار کے نوٹ کا مسئلہ پیدا ہواتھا اورکچھ پریشانیاں ہوئی تھیں لیکن ا س مرتبہ ایسا نہیں ہے ۔او ر عازمین حج کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ ۲۰۰۰؍ کے نوٹ سفر حج پر نہ لے جائیں ۔