دونوں ہاتھوں سے بولنگ، کامینڈو سری لنکا کے کپتان

کولمبو۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے انڈر19 ورلڈ کپ کیلیے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والے کامینڈو مینڈس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سری لنکا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والے کامینڈو مینڈس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ وہ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔کامینڈوبائیں ہاتھ سے اسپن کے ساتھ سیدھے ہاتھ سے آف اسپن بولنگ بھی کرسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں13 جنوری کو شروع ہونے والے جونیئر شوپیس ایونٹ میں سری لنکا گروپ ڈی میں پاکستان، آئرلینڈ اور افغانستان کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ اپنی مہم کا ا?غاز 14 جنوری سے وانگری میں کریں گے، افغانستان سے میچ 17 جبکہ پاکستان سے ان کا مقابلہ 19 جنوری کو مقرر ہے۔ٹیم اسکواڈ میں کپتان کامینڈو مینڈس، دھنن جایا لکشن، سنتھوش گوناتھلاکا، ہسیتھا بویاگوڈا، نوانیڈو فرنانڈو، نیپون دھنن جایا، اشین باندرا، کشن سنجولا، نشان مدوشکا، جیہان ڈینیئل، پراوین جیاوکرما، ہیرین بوڈیلا، تھیشارو راشمیکا، کالینا پیریرا، اور نیپون مالنگا شامل ہیں۔