ڈھاکہ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسرے ٹسٹ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بنگلہ دیش نے 2000ء میں ٹسٹ موقف حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف آج پہلی کامیابی حاصل کی ہے اور جیسا کہ اس نے مہمان ٹیم کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 20 رنز کی کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹسٹ کا 4 ستمبر کو چٹگانگ میں آغازہوگا جس کے لئے مشفق رحیم کی قیادت میں پہلے ٹسٹ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔