دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص فوت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ سن سٹی میں ایک شخص عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ بی رام جو مدھیہ پردیش کا متوطن تھا ۔ شہر کی ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اس کمپنی کا پراجکٹ سن سٹی کے علاقہ میں جاری ہے اور یہ شخص عمارت کی دوسری منزل پر سو رہا تھا کہ نیچے گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔