دوسری سرجری کے بعد شوماکر کی حالت میں بہتری

پیرس۔2جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فارمولہ ون کے سابق عالمی چمپئن مائیکل شوماکر جو کہ گذشتہ ہفتہ برف میں اسکیٹنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوئے‘ ان کے متعلق ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ حالت میں کسی قدر بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ شوماکر جو کہ حادثہ کے دوران سرپر تشویشناک چوٹوں کی وجہ سے زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں ۔ ان کے متعلق کہا جارہاہے کہ سر کی دوسری سرجری کے بعد ان کی حالت میں بہتری کا اشارہ ملا ہے ۔ اسٹف ڈاٹ کوڈاٹ این زیڈ کے بموجب شوماکر جو کہ جمعہ کو اپنی 45ویں سالگرہ منائی تھی ان کے منیجر سیبین کیھم نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ راست سے فارمولہ ون چمپئن کی حالت میں کسی قدر بہتری دیکھی گئی ہے ۔ منیجر سیبین کے بموجب شوماکر حالت ہنوز تشویشناک ہے ۔ جب کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ دوسری سرجری کے بعد شوماکر کی حالت میں بہتری کا اشارہ ملاہے ۔ سر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جین فرانکوئس پے ین کے بموجب شوماکر کی حالت اب قابو میں ہیں کیونکہ ان کی طبعیت میں بہتری دیکھی جارہی ہے جس باوجود ان کی حالت خطرے سے باہر کہنا ابھی بھی قبل ازوقت ہی ہوگا ۔

مسٹر عثمانیہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ
حیدرآباد 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اعظم محی الدین اکیڈیمک ڈائرکٹر کے بموجب مسٹر عثمانیہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ حیدرآباد پریسڈنسی کالج کیمپس الکاپور ڈائمنڈ ہلز، گولکنڈہ میں 4 جنوری کو دوپہر دو بجے سے منعقد ہونگے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ملحقہ کالجس اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے لئے سیماب عظیم فزیکل ڈائرکٹر سے 8801358352پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے اور فارمس کالج کی ویب سائٹس www.hpcgroup.edu.inسے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ مسٹر عثمانیہ چمپئن شپ شیلڈ کے علاوہ مختلف اسپانسرس کی جانب سے انعامات پیش کئے جائیں گے۔