انگلینڈ کے خلاف عماد وسیم کی بھی ذمہ دارانہ نصف سنچری ۔ چار بلے باز صفر پر پویلین لوٹے
لارڈز27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 251 رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی ٹیم مڈل ارلار بلے باز سرفراز احمد کی شاندار سنچری کے باوجود بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی کیونکہ اس کے چار بلے باز صفر کے اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے تین بلے باز دو ہندسی اسکور تک بھی نہیں پہونچ سکے ۔ ابتداء میں پاکستان نے محض دو رنوں کے عوض تین وکٹس گنوا دئے تھے ۔ تاہم اس وقت بابر اعظم اور سفراز احمد نے اچھی رفاقت نبھائی ۔ بابر 30 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ایک جانب سے سرفراز احمد وکٹ سنبھالے ہوئے تھے ۔ انہوںنے 130 گیندوں کا سامنا کیا اور چھ چوکوں کی مدد سے 105 رن بنائے ۔ شعیب ملک نے 28 رن بنائے تھے ۔ آخری لمحات میں عماد وسیم نے بھی بہترین بیٹنگ کی اور 70 گیندوں میں 63 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ دوسرے بلے باز کوئی خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور کرس ووکس نے تین تین وکٹس لئے ۔