حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) ساتھی کو قرض کی مدد میں ضمانت دینا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ جہاں اس شخص نے پریشانی کے عالم میں خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 52 سالہ راما کرشنا جو پیشہ سے بی ایس این ایل ملازم تھا ۔ پارسی گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے اس کے ساتھی سدھاکر کو قرض کیلئے ضمانت دی تھی اور ساتھی قرض کی رقم لیکر فرا ر ہوگیا اور قرض ادا نہیں کر رہا تھا ۔ بطور ضمانت اس شخص پر رقمی بوجھ پڑھ گیا اور اس کی بیوی کی صحت بھی خراب تھی اور ہاسپٹل کے اخراجات کا بوجھ بھی یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔