دورے پڑنے پر پیپر ایجنٹ کی موت

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آئے ایک ایک مشتبہ واقع میں پیپر ایجنٹ فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ اشوک کمار ساکن رحمت نگر علاقہ بنجارہ ہلز سے اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ اچانک دورے پڑنے کے سبب وہ گاڑی سے گر پڑا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اس حادثہ میں اشوک کمار برسر موقع فوت ہوگیا اور پولیس نے اس کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔