دورۂ پاکستان کھلاڑیوں پر منحصر:چنڈیمل

دبئی ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چنڈیمل نے دورہ پاکستان کو کھلاڑیوں کی رضامندی اور سکیورٹی اجازت سے مشروط کر دیاہے۔ چنڈیمل نے کہا کہ پاکستان آ کر کھیلنے سے قبل تمام کھلاڑیوں سے مشاورت کئے جائیں گے ان کی رضامندی اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی پاکستان آ کر کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ کر سکیں گے۔علاوہ ازیں ابوظہبی میں پہلے ٹسٹ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دنیش نے کہا کہ اگرچہ ٹیم تجربہ کارکھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کرے گی لیکن اس کے باوجود پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، میزبان ٹیم کو کئی نوجوان باصلاحیت کرکٹرزکی خدمات حاصل ہیں اورہم تن آسانی کا شکار ہوئے توناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔