دوردرشن کو ورلڈ کپ مقابلوں کی نشریات کی اجازت

نئی دہلی ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں مزید وسعت دیتے ہوئے دوردرشن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے مقابلوں کی نشریات کی اجازت دی ہے جیسا کہ اسٹار ٹی وی نے دوردرشن کی جانب سے مقابلوں کی نشریات کی وجہ سے اسے تجارتی نقصان کا اعادہ کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے آج دیئے گئے اپنے فیصلے میں اسٹار ٹی وی سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اُن تفصیلات کو بھی فراہم کرے جس کی وجہ سے اسے اشتہاروں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔