دوحہ میں بس کی ٹکر سے 2 ہندوستانی ہلاک

دوحہ۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک سرکاری بس اسٹانڈ کے قریب پیش آئے حادثہ میں بشمول 2 ہندوستانی 4 بیرونی افراد فوت ہوگئے۔ ’گلف ٹائمز‘ نے ان کے دوستوں کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ 33 سالہ خان محمد مبین اور 35 سالہ حسوان سنجے کا تعلق بالترتیب اترپردیش کے علاقہ رائے بریلی اور لکھنؤ سے تھا اور دونوں یہاں ایک ہی کمپنی میں کام کررہے تھے۔ حادثہ اُس وقت پیش آئے، جب جمعہ کو دوحہ کے فرج الغانم علاقہ میں واقع بس اسٹیشن کے قریب ایک بس وہاں منتظر مسافرین کے ہجوم میں تیزی سے گھس گئی۔ اس حادثہ میں دو ہندوستانیوں کے علاوہ بشمول ایک خاتون دو فلپائینی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔