دوباک میں ایس بی آئی کے روبرو بی جے پی کا دھرنا

دوباک۔ 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوباک ایس بی آئی کے روبرو بی جے پی کے قائدین نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر حکومت تلنگانہ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ہمیشہ کسانوں سے جھوٹی ہمدردی جتلاتے ہیں جبکہ کسانوں کی خودکشیاں حکومت کی ناکامیوں کی پول کھول رہی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی قائد رگھونندن راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو دھمکیاں نہ دیں۔ کسانوں کے قرضہ جات کو ایک مرتبہ میں ہی معاف کردیں۔ ان کے ہمراہ توٹا کملاکر ریڈی، امبٹی بالیش گوڑ، راج ریڈی اور دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے۔