دوبئی میں عالمی یوم یوگا کی تیاریاں

دوبئی۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حالانکہ عالمی یوم یوگا کیلئے تقریباً ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے لیکن دوبئی کے اسکولس اور دیگر عام مقامات پر اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کا انعقاد ہر سال کی طرح 21 جون کو کیا جائے گا۔ امارات کے اسپورٹس کیلنڈر میں اب عالمی یوم یوگا کو انتہائی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں 2015ء سے یوم یوگا کی داغ بیل ڈالی گئی تھی اور اسے اقوام متحدہ نے بھی بطور عالمی یوم منانے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ دوبئی کی بات کی جائے تو صرف 21 جون کو ہی نہیں بلکہ سال بھر کہیں نہ کہیں ہوگا ایونٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں نوجوانوں کے علاوہ عمر رسیدہ افراد بھی ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر حال ہی میں دوبئی اسپورٹس کونسل کے سیکریٹری جنرل سعید حاریہ نے دوبئی میں متعینہ کونسل جنرل آف انڈیا و پول سے ملاقات کرتے ہوئے اس بین الاقوامی ایونٹ کی تیاریوں کی جانب سے تبادلہ خیال کیا جہاں یہ بات طئے ہوئی کہ 21 جون کو منعقد شدنی اہم ایونٹ کا انعقاد زبیل پارک میں کیا جائے گا جس کیلئے تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا۔