دوبئی ایرپورٹ سے اگست میں 7.7 ملین مسافرین کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ

دوبئی۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے ماہ اگست میں مسافرین کی تعداد کا 7.7 ملین کیساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں ہندوستان کو زائد از 9 لاکھ مسافرین کے ساتھ پہلا مقام حاصل رہا جہاں سے مسافرین کی آمدورفت ہوئی۔ ماہانہ جاری کی جانے والی ٹریفک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافرین کی تعداد نے جولائی کے مہینے کی مسافروں کی تعداد پر بھی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان 9,24,256 مسافرین کے ساتھ اول ، برطانیہ 584,508 مسافرین کے ساتھ دوسرے اور سعودی عرب 535,280 مسافرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔