دواخانہ سرپورٹاون کیلئے 100 بستروں کی منظوری ضروری ۔آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر سے محمد سہیل احمد نائب صدر منڈل پریشد کی نمائندگی

سرپور ٹاون ۔ 10 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر اوٹنور کرنن کے دورہ سرپور ٹاون کے موقع پر نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد نے ملاقات کرتے ہوئے سرپور ٹاون کے عوامی مسائل سے واقف کروایا اور خصوصاً حلقہ سرپور ٹاون میں ہیضہ کی وباء عام ہونے سے متعلق کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہیضہ کی وبا عام ہوچکی ہیں ۔ تعلقہ سرپور ٹاون میں 30 بستروں والی سرکاری دواخانہ ایک ہی موجود رہنے کی وجہ سے دوسرے منڈلوں کے گاوں کے لوگ بھی اس دواخانہ کو آرہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دواخانہ میں جگہ کی تنگی اور بستروں کی کمی ہے ۔ اس کے باوجود بھی تقریباً 200 افراد دواخانہ میں زیرعلاج ہیں ۔ جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ مقامی سرکاری دواخانہ کے میڈیکل اسٹاف کو بھی کافی دشواریاں ہورہی ہیں ۔ اس لئے عوام کی سہولت کی خاطر سرپور ٹاون سرکاری دواخانہ کو 30 بستروں والے سے اضافہ کرتے ہوئے ایریا ہاسپٹل یعنی 100 بستروں والاب دواخانہ کی منظوری کرنے کیلئے نمائندگی کی گئی تاکہ مقامی اور غیرمقامی لوگوں کو میڈیکل کی سہولت مل سکے ۔ اس موقع پر پراجکٹ آفیسر کرنن نے ریاستی حکومت اور متعلقہ اعلی عہدیداروں کو واقف کرواتے ہوئے ایریا ہاسپٹل کی منظوری کرنے کی کوشش کرنے کا تیقن دیا گیا اس موقع پر مقامی سیاسی قائدین رکن گرام محمد عفت حسین ، شیخ چاند بھی موجود تھے ۔