دنیا کے سفرپرورلڈ کپ ٹرافی

کولمبو۔4 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی نے دنیا کا سفر شروع کردیا ہے۔یہ ٹرافی ٹسٹ کھیلنے والے ملکوں میں جائے گی۔آج یہ ٹرافی 1996میں ورلڈ کپ جیتنے والے ملک سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو پہنچی۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی دنیا کے بارہ ملکوںکا سفر کرکے ورلڈ کپ سے ایک سو دن پہلے 6 نومبر کو میلبورن پہنچے گی۔