دنیاکے 99شہروں میں چل رہا ہے ”مفت پبلک ٹرانسپورٹ“

نئی دہلی۔ دہلی حکومت خواتین کے لئے بس اور ٹرین میں مفت سفر لاگو کرنے جارہی ہے۔اس کے بعد سے ہی فری پبلک ٹرانسپورٹ گرما گرم موضوع بن گیاہے۔

اس کے تائید اورمخالفت میں لوگ اپنی اپنی مثالیں دے رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ دنیا کے 99شہروں میں کسی نہ کسی صورت میں فری پبلک ٹرانسپورٹ لاگو ہے او رلگ بھگ ہر جگہ ہی ایک ساتھ تمام کے لئے لاگو نہ کرنے کے کئی اقدام میں الگ الگ گروپس کے لئے لاگو کیاگیاہے۔

ایسے میں یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا دہلی میں بھی مفت ٹرانسپورٹ صرف خواتین تک محددو رہے گا؟یا مستقبل میں تمام کے لئے نافذ کیاجاسکتا ہے۔

کیونکہ دہلی میں بھیانک آلودگی کے علاوہ ٹریفک جام جیسے مسائل سے پریشانی ہورہی ہے۔ ایسے میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ آنے سے لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر اس کواپنائیں گے۔

فی الحال دنیا کے جن شہروں میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ ہے ان میں زیادہ تر ترقی یافتہ شہر ہیں جن کا اہم مقصد ماحولیات کو بچانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھاوا دینا ہے۔

لیکن ترقی یافتہ نہ ہونے والے ممالک بھی اس کو اپنا رہے ہیں۔

سال2017میں ہوئی ایک اسٹڈی کے مطابق دنیابھر میں 99ایسے شیر ییں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیاگیاہے۔ ان میں سب سے زیادہ 57یوروپی شہر ہیں۔

جس کے بعد نارتھ امریکہ کا نمبر آتا ہے جہاں 27شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فری کردیاگیاہے۔

ساوتھ امریکہ میں گیارہ ایسے شہر ہیں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہے او رچین کے تین شہرو ں میں مفت سفر کا نظام ہے۔ لگ بھگ تمام مقاما ت پر فری رائیڈ کی حمایت میں او رمخالفت میں بحث چل رہی ہے۔