دنڈیگل میں سڑک حادثہ ایک ہلاک دیگر زخمی

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) دنڈیگل کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر تین بشمول متوفی کی بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چار افراد آٹو میں سفر کررہے تھے جو عدالت جارہے تھے کہ دنڈیگل کے علاقہ میں آٹو کو نا معلوم گاڑی نے ٹکر دیدی اور اس حادثہ میں 40سالہ سید جبار ہلاک اور ا سکی بیوی کے علاوہ ایک ہیڈ کانسٹبل اور آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔