دنڈیگل سے لاپتہ شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 20 جون (سیاست نیوز) ڈنڈیگل پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ 70 سالہ ضعیف شخص کی نعش برآمد کرلی ہے۔ تاہم پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 70 سالہ محمد مولانا جوپورم علاقہ کے ساکن تھے، 10 جون سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ دنڈیگل پولیس نے ایک اطلاع پر پورم پیٹ کے علاقہ سے اس ضعیف شخص کی نعش کو برآمد کرلیا اور مقدہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔