دنڈیکل میں سڑک حادثہ‘ دو ہلاک

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) دنڈیکل پولیس اسٹیشن حدود میںپیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 46 سالہ مزدور اشوک مشرا ساکن دنڈیگل جس کا تعلق جئے پور راجستھان سے تھا جمعہ کی شب اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میںوہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے گاندھی ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا دوران علاج آج فوت ہوگیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 36 سالہ مزدور ایم ملیش آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا ملیش 26 اپریل کو وہ پاسنجر آٹو میں سفر کررہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس نے آٹو کو ٹکر دیدی اس حادثہ میں ملیش برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے