حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) دمہ کی دوا کا استعمال کرنے آیا ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 65 سالہ سورج جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، ریاست کرناٹک کے بلگام علاقہ سے حیدرآباد آیا تھا۔ گذشتہ 10 سال سے اس شخص کو استھما کی شکایت تھی اور وہ اس سال مرگ کے موقع پر حیدرباد میں دی جانے والی مچھلی کی دوا کا استعمال کرنے آیا تھا۔ وہ اپنی باری کے انتظار میں قطار میں ٹھہرا ہوا تھا کہ اچانک استھما کا دورا پڑا اور اس شخص کو 108 کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس شخص کو مردہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق 6 جون کو سورج بلگام سے حیدرآباد آیا۔ پولیس بیگم بازار مصروف تحقیقات ہے۔