33 ہلاک، باغیوں کے راکٹ حملہ سے حلب میں 7 ہلاک
بیروت ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیر قبضہ دمشق کے مضافاتی علاقہ پر سرکاری فوج کی بمباری سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 بچے شامل تھے۔ دو ماہ پر باغیوں کے راکٹ حملہ سے کم ازکم 7 افراد ہلاک ہوئے۔ زخمی بچوں کو عارضی طبی مرکز میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم شامی رسدگاہ نے کہا کہ 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 خواتین شامل تھیں۔ ایک مقامی شہری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے رمضان کا تحفہ ہے۔ شہر حلب میں مشرقی علاقہ باغیوں اور مغربی علاقہ صدر بشارالاسد کی وفادار فوجوں کے قبضہ میں ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان اکثر ایک دوسرے پر بمباری ہوا کرتی ہے۔ شہر حلب میں آج باغیوں کے راکٹ حملہ سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔