دلی کو ماں بیٹا اور تلنگانہ کو باپ بیٹا برباد کردیں گے

کریم نگر ۔ 23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست کے سیاسی ماحول میں شدت پیدا کر کے ہلچل پیدا کرنے میں ضلع کریم نگر کو ایک خاص مقام حاصل ہوا ہے ۔ اب اسی تلنگانہ اضلاع کے مرکزی حیثیت کے حامل ضلع کریم نگر مستقر امبیڈکر اسٹیڈیم میں بی جے پی کے وزیراعظم امیدوار ‘ گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے ٹھیک 4بجکر 5منٹ پر پہنچ کر کھچاکھچ بھرے ہوئے عوام کے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب تلنگانہ کا بھلا کرنے والے کون ہیں ‘ آپ کو انہیں منتخب کرنا ہے ۔ عام چناؤ آپ کیلئے کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ دوسروں کیلئے یہ صرف ہر پانچ سال میں آنے والے چناؤ ہیں ۔ اس چناؤ کی اہمیت یہ ہے کہ تلنگانہ ریاست کی پہلی حکومت ہوگی ‘ اس کی ترقکی کیلئے دلی می ںبھی بی جے پی کی سرکار ہونی ضروری ہے ۔ دلی میں ماں بیٹے نے مل کر دلی کی سرکار کو برباد کردیا ‘ اس ماں بیٹے پر آپ کو بھروسہ ہے ‘ عوام کے اجتماع سے سوال کیا ۔ تلنگانہ کے کئی نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے کانگریس ان کی شہادتوں کو بھول چکی ہے اور یہاں ریاست میں باپ بیٹے کی سرکار چاہتے ہیں ‘ کے سی آر اور ان کے فرزند کا نام لئے بغیر اجتماع سے سوال کیا اور خود ہی کہا کہ راہول بھیا کے باپ راجیو گاندھی تھے ‘تب یہی راہول نے آندھرا میں سی ایم انجیا کی بے عزتی کی تھی بعد میں انہیں ہٹا دیا تھا ۔ پی وی نرسمہا راؤ وزیراعظم بن جانے پر بھی یہی ماں بیٹے کو وہ پسند نہیں تھے انہیں پریشان کرتے رہتے تھے ۔ نرسمہا راؤ کانگریس کے تھے ‘ اپنی پوری زندگی کانگریس کے لئے وقف کی تھی ان کے مرنے کے بعد ان کی سمادھی پر ان ماں بیٹے نے بھی پھول چڑھائے۔ اب یہ ماں بیٹے تلنگانہ کو برباد کردیں گے ‘ دلی سرکاری کو تو برباد کرہی چکے ہیں ۔ کیا آپ تلنگانہ میں سرکار کو بنتے ہی برباد ہوتے دیکھنا اچہتیہ یں ۔ عوامی اجتماع سے سوال کیا اس پر عوام کی جانب سے نہیں نہیں کہنے کے بعد پھر اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مودی نے کہا کہ جس طرح ایک نومولود پوری جانفشانی‘ حفاظت کے ساتھ اس کا آلن پالن کرتے ہیں تلنگانہ کا بھی کرنا ہوگا ۔ جتنا پیار ایک چھوٹے بچے سے اس کے بڑھنے تک کرتے ہیں اسی طرح اسی نئی ریاست تلنگانہ کیلئے کرنا ہوگا ۔