دلہا پسند نہیں تھا دلہن نے کروادیا قتل

حیدرآباد، 9مئی (یواین آئی ) ریاست آندھراپردیش میں شادی کے دس دن بعد دلہن نے اپنے دلہے کا قتل کروادیا کیونکہ وہ اسے پسند نہیں تھا۔ سریکاکولم ضلع چٹا پولی والاسا سے تعلق رکھنے والے شنکر راؤ کی شادی 28 اپریل کوموضع کڑا کیلہ کی سرسوتی سے ہوئی تھی۔ کل شوہربیوی پاروتی پورم سے موٹرسائیکل پرواپس ہورہے تھے کہ شوہرکا لوہے کی سلاخوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ بیوی نے پولیس کو یہ کہتے ہوئے گمراہ کیا کہ کسی نے اس کے شوہرکو ماردیا ہے اوراسکا زیورچھین کرفرارہوگئے ۔ پولیس نے جب اپنے انداز سے پوچھ تاچھ کی توبیوی نے جرم کو قبول کرلیا اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے شوہر پسند نہیں تھا جس کی وجہہ سے اس نے اپنے دوست روڈی شیٹرگوپی کی مدد سے اپنے شوہر کا قتل کروادیا۔