دلشان کا سری لنکا کے لئے نیا ریکارڈ

نیلسن ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تلک رتنے دلشان بطور اوپنر کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے والے سری لنکائی کھلاڑی  بن گئے۔ دلشان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں 91رنز کی اننگز کھیل کر ہم وطن سابق اوپنر سنت جے سوریا کا 14 سال قدیم  ریکارڈ توڑ دیا۔ جے سوریا نے 2001ء میں 1202 رنز بنائے تھے۔  دلشان نے 91رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ کیلنڈر ایئر میں 1207 رنز بنا کر سری لنکا کے لئے نیا ریکارڈ بھی بنایاہے۔