دلت لڑکی کی عصمت ریزی کا مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس نے دلت لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک شیرینی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  ۔ بتایا جاتا کہ 22 سالہ لڑکی نے حیات نگر پولیس میں ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ وہ تورو ویلیج میں واقع اوم سائی اوشا سوئیٹ شاپ میں ملازمت کیا کرتی تھی جہاں پر دوکان مالک مہیندر نے اس سے ناجائز تعلقات کرتے ہوئے دو ماہ قبل عصمت ریزی کی جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس نے مہیندر اور اس کے ساتھی پرکاش کے خلاف عصمت ریزی اور ایس ای ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ملزمین ہنوز فرار ہے ۔