ملاپورم( کیرالا)طبی بے حسی کے ایک افسوس ناک واقعہ میں ‘ ایک دلت عورت نے میڈیکل کالج کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیا‘مذکورہ عورت کے گھروالوں نے کہاکہ ہفتہ کے روز درد کی شکایت پر نرس نے حاملہ عورت کو ضرورت سے فارغ ہونے کے بیت الخلاء بھیج دیاجہاں پر اس نے بچے کو جنم دیا۔
زچہ عورت کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق‘ یہاں منجیرا میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے اس کے ساتھ ’’ لاتعلقی ‘‘ کا رویہ اختیار کئے ہوئے تھا۔
قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ جب حاملہ عورت نے شدیددرد کی شکایت تب نرس نے اسے درد سے راحت کے لئے ضرورت سے فارغ ہونے کا مشورہ دیا اور بیت الخلاء بھیج دیا۔جب وہ بیت الخلاء گئی وہاں درد کی وجہہ سے وہ بیٹھ نہیں پارہی تھی ‘ایک اٹنڈنٹ چیخ وپکار کی آوازیں سن کر بیت الخلاء کی طرف بھاگے جہاں پر اس نے دیکھا کہ بچہ تولد ہورہا ہے۔
بعدازاں ماں اور بچے کو ائی سی یو میں منتقل کیاگیا۔ سابق چیف منسٹر اومن چنڈی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔درایں اثناء ریاستی وزیر صحت کے کہ شیلجا نے میڈیا سے کہاکہ ملاپورم ڈسٹرکٹ میڈیکل افیسر سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے اگر کوتاہی کا کوئی ثبوت ملتا ہے تو خاطیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔