دفعہ 370 سے بی جے پی کا مشروط اتفاق

نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے دفعہ 370 کے تعلق سے اعتدال پسند موقف اختیار کرتے ہوئے آج کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف سے اگر ریاست کی ترقی میں مدد ملتی ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ۔ پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر متنازعہ آرٹیکل ریاست کے قومی دھارے میں مکمل شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بنے تو کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ راج ناتھ سنگھ نے پارٹی کے دو روزہ قومی عاملہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ہمارے لئے انتہائی سنجیدہ اور انتہائی حساس علاقہ ہے ۔ اگر دفعہ 370 کی وجہ سے جموں و کشمیر کی ترقی ہورہی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔

راجیہ سبھا کا 5 فبروری کو اجلاس
نئی دہلی ۔ /18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کا اجلاس توسیعی سرمائی سیشن کے حصہ کے طور پر 5 فبروری کو شروع اور /21 فبروری کو ختم ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق علی الحساب بجٹ امکان ہے کہ /17 فبروری کو پیش کیا جائے گا ۔