کینبرا۔24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارا ت نے دفاعی چیمپئن جاپان کو ایشین فٹبال کپ کے دوڑ سے باہر کردیا۔دوسری جانب عراق نے اعصاب شکن مقابلے میں ایران کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ عراق نے ایران کیخلاف پینالٹی شارٹ پر6-7 سے کامیابی حاصل کی۔ ایشین فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل میں متحدہ عرب امارا ت نے دفاعی چیمپئن جاپان کو پینالٹی شارٹ پر 4-5سیحیران کن شکستدی۔ فاتح ٹیم کے فارورڈ علی احمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 7 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ جاپان کے ڈیفینڈر ماسٹوموروشیج اورجاپانی فاروڈر شنجی نے گول کے مواقع ضائع کئے۔ یو اے ای نے دفاعی چیمپئن کے عزائم کو ناکام بنادیے۔ دوسرے ہاف کے81ویں منٹ میں جاپان کے گاکو شیباسکی نے گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینالٹی کا سہارا لیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے پینالٹی پر 4-5سے جاپان کیخلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میںرسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ 27 جنوری کو میزبان ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔دوسرے میچ میں عراق اور ایران کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ ایران کے فاروڈر سردار اعظمون نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کا اسکور 1-0 رہا۔ دوسرے ہاف کے46ویں منٹ میں عراق نے ماروان حسین نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ کا اسکور برابر کردیا۔ 118ویں منٹ میں ایرانی فاروڈررضاگونچانڑاد نے گول کرکے اسکور 3-3 سے برابر کردیا۔ میچ کافیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں عراق نے ایران کو 6-7 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں عراق کا مقابلہ 26 جنوری کو جنوبی کوریا سے ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرے اورچوتھے مقام کے مقابلے30 جنوری ہونگے۔