دفاتر اور دیگر مقامات سے کے سی آر کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ

جگتیال میں کانگریس قائد جیون ریڈی کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی
جگتیال۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی و کانگریس ڈپٹی فلور لیڈر مسٹر ٹی جیون ریڈی نے جگتیال آئی ایم اے بلڈنگ میں منعقدہ پرجا وانی پروگرام میں کانگریس قائدین وکارکنوں کے ہمراہ پہنچ کر کلکٹر کو ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے احکامات کی اجرائی کے باوجود دفاتر اور دیگر مقامات پر وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء کی تصاویر کے خلاف انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سخت مخالفت کی اور فوری اسکو ہٹانے کا مطالبہ کا اور انتخابی اصول و ضوابط پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ایک اور تحریری یادداشت میں جگتیال بلدیہ اور رائیکل بلدیہ کیلئے منظور کردہ فنڈس کے سلسلہ میں دریافت کیا کن کاموں کیلئے مختص کئے اور کیا کئے جارہے ہیں بتلانے کا مطالبہ کیا۔ جگتیال بلدیہ کیلئے 50 کروڑ کی منظوری اور رائیکل جدید بلدیہ کیلئے 25 کروڑ فنڈس منظور کئے گئے۔ کس کیلئے کتنے فنڈس مختص کئے گئے اس کی ا بھی تک کوئی رپور ٹ نہ ملنے کی شکایت کی ۔اس موقع پر بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی ، وائس چیرمین سراج الدین منصور، ٹاؤن پریسیڈنٹ کتہ موہن، گری ناگابھوشنم، مکثر علی نہال اور دیگر موجود تھے۔