دسہرہ تقریب کے مشاہدے کے دوران چھت کا ایک حصہ گر پڑا

2 افراد فوت ، 17 زخمی ، رکن اسمبلی کی ڈاکٹرس سے ملاقات

آرمور ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آرمور منڈل کے آلور دیہات میں دسہرہ عید تقریب کے موقع پر دونوں فوت ۔ تقریبا 17 افراد زخمی ۔ اس مقام پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے پہنچ کر حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت کی اور انہیں صحیح علاج کے لیے متعلقہ ڈاکٹرس سے بات کی ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور منلال آلور دیہات میں ہمیشہ کی طرف ایک مکان کے قریب دسہرہ تقریب کے متعلق پروگرام کیا جارہا تھا اور اس کے اطراف سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین جمع تھے اور اس تقریب کا نظارہ کرنے کے لیے بازو موجود ایک مکان کے چھت پر خواتین اور کچھ چھوٹی لڑکیاں ٹھہرے ہوئے تھے اسی اثناء حادثاتی طور پر اس چھت کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گر پڑا جس کی وجہ سے چھت پر ٹھہری ہوئی خواتین چند لڑکیاں چھت سمیت نیچے گر پڑی ۔ یہ چھت نیچے موجود افراد کے اوپر گر پڑا جس کی وجہ اس حادثہ میں ہاریکاجس کی عمر 7 سال بتائی گئی فوت ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ایشودا جس کی عمر 23 سال بتائی گئی وہ نظام آباد گورنمنٹ دواخانہ میں فوت ہوگئی ۔ اس کے علاوہ دیگر 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں چتاری چنا ، بھومیش ، راجا گنگو ، پوسانی ، ملاوا ، بھوجما ، اے سپنا ، کے پیدما ، ارونی اور دیگر شامل ہے ۔ اس طرح دیگر چار خواتین کو شدید زخمی آنے کی وجہ انہیں نظام آباد خانگی دواخانے میں شریک کروایا گیا ۔ اس طرح رکن اسمبلی آرمور نے آرمور سرکاری دواخانہ اور ایم جے ہاسپٹل جہاں پر زخمی ہونے والے افراد زیر علاج ہے ۔ ان کی عیادت کی ڈاکٹروں سے بات کی اس طرح دسہرہ عید کے موقع پر اس طرح کا حادثہ ہونے پر آلور دیہات میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔۔