حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے یاچارام علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب 16 سالہ کے پوانی جو ایس ایس سی امتحان میں حال ہی میں ناکام ہوئی تھی ، اپنے مایوس کن نتائج سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور آج اس نے خودسوزی کرلی۔ پوانی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگئی۔