دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلینے کی ہدایت

کریم نگر۔ یکم مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں جاریہ ماہ کی 15 سے 2 اپریل تک منعقد کئے جانے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے ضلع کلکٹرس کو احکامات دینے چہارشنبہ کو تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ صبح 9:30 تا 12:15 تک امتحانات ہوں گے۔ امیدواروں کیلئے ٹیبل کرسیوں کا انتظام کیا جائے۔ میڈیکل ٹیموں کو ادویات کے ساتھ تیار رہنے کا حکم دیا۔ امتحانی مرکز سے 100 میٹر فاصلے تک 144 سیکشن کا نفاذ عمل میں لائیں۔ بچوں کو امتحانی وقت سے ایک گھنٹہ قبل آجانے کی ہدایت دی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع کلکٹر سرفراز احمد، جوائنٹ کلکٹر اور دیگر موجود تھے۔