دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کامیابی

مدن پلی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھرا پردیش کی دسویں جماعت کے نتائج میں ضلع چتور مدن پلی کے صحافی اور سیاست کے نامہ نگار محمد اشرف کے فرزند نے شیخ محمد عابد نے 9.7 گریڈ حاصل کی جبکہ ان کی دختر عظمیٰ رقیہ نے 9.2 گریڈ حاصل کی۔ ان دونوں نے بڑی محنت اور لگن سے پڑھائی کی اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ان کے والد محمد اشرف نے مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ مسلم اقلیتی طبقہ سے کامیاب ہونے والے لڑکوں کی فہرست میں مدن پلی ٹاؤن میں پہلا مقام حاصل کیا ہے اور کھیل کود کو چھوڑ کر پورا سال محنت کیا جس کا نتیجہ یہ حاصل ہوا۔ ان دونوں کی شاندار کامیابی پر قاضی الشہر حضرت مولانا شاکر اللہ صاحب لطیفی نے دلی مبارکباد دی پیش کی اور مزید ان کے علم میں ترقی اور اعلیٰ تعلیم میں کامیابی کی دعا دی۔ ایڈوکیٹ سکندر علی خاں صاحب نے بھی ان بچوں کی کامیابی خوشی و مسرت کا اظہار کی۔