جگتیال /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقراء مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی جگتیال کے سکریٹری محمد صادق احمد کی اطلاع کے بموجب سوسائٹی کی جانب سے امسال شہر جگتیال میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ اردو اینڈ انگلش میڈیم میں ٹاپ آنے والے طلباء و طالبات کو بتاریخ 10 جولائی کو بمقام قاضی پورہ ہائی اسکول میں تہنیت کے ساتھ ایوارڈس اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔ جگتیال سطح پر ٹاپر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے میمورنڈم کی زیراکس کاپی بتاریخ 5-7-2014 تک جناب قدیر خان مکاننمبر 5-1-85 عثمان پورہ جگتیال ۔ فون نمبر 9441023475 اور جناب محمد سرور مکان نمبر 5-6-49 ستاری پیٹ جگتیال فون نمبر 9032156390 پر جمع کروائیں ۔