دسمبر میں گوا اسمبلی انتخابات منعقدکرنے کی تجویز

پناجی 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف الکٹورل آفس گوا نے تجویز پیش کی ہے کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات 11 تا 18 دسمبر منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔ موجودہ اسمبلی کی میعاد آئندہ مارچ میں ختم ہوگی ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کیلئے 11 تا 18 دسمبر تجویز پیش کی گئی جس کی منظوری الیکشن کمیشن کی صوابدید پر ہوگی ۔ موجودہ اسمبلی 40 ارکان کے ساتھ سال 2012 میں تشکیل دی گئی تھی ۔ گوا کے چیف الکٹورل آفیسر کی یہ تجویز ہے کہ اسمبلی انتخابات دیگر ریاستوں منی پور ، پنجاب ، اترکھنڈ اور اترپردیش کے ساتھ منعقد کروائے جاسکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی کی ہے جس میں 10,84,271 مستحق ووٹروں کی تصدیق کردی گئی ۔