درگاہ یوسفین کے احاطہ میں دستیاب شخص فوت

حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) درگاہ یوسفین کے احاطہ میں دستیاب شخص فوت ہوگیا ۔ حبیب نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک 80 سالہ ضعیف شخص جو سراج کے نام سے بلایا جاتا تھا ۔ 9 نومبر کے دن حبیب نگر پولیس کو بے ہوشی کے عالم میں دستیاب ہوا تھا جس کو 108 کی مددسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس شخص کی کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔