درشہوار دواخانہ میں خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے درشہوار دواخانہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نامعلوم خاتون نے دواخانہ کے احاطہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلی ۔ انسپکٹر میرچوک مسٹر پی یادگیری ریڈی نے بتایا کہ آج رات 8 بجے ایک نامعلوم خاتون دواخانہ میں داخل ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے دواخانہ کے احاطہ میں نصب کئے گئے سی سی ٹی ویز کا تجزیہ کیا جس میں خاتون اپنے ہمراہ بوتل میں پٹرول منتقل کرتے ہوئے پائی گئی ۔ میرچوک پولیس نے خاتون کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ مردہ خانہ منتقل کیا لیکن متوفی خاتون کی شناخت نہیں کی جاسکی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔