تانڈور۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ تانڈور کے درجہ چہارم کے صفائی عملہ ملازمین نے کل دفتر بلدیہ پر دھرنا منظم کیا ۔ ان کا الزام ہے کہ Contractorsنے ان کی تنخواہ میں سے منہا کردہ رقم ان کے پی ایف اکاؤنٹ میں ابھی تک جمع نہیں کئے ۔ فی مزدور ماہانہ 900روپئے پی ایف کے طو رپر رقم کاٹی جاتی ہے ‘ اس طرح گذشتہ سال اپریل کے بعد سے جملہ 70لاکھ روپئے پی ایف کمشنر کو ادا نہیں کئے گئے ۔ ہر مزدور سے ماہانہ 13% اور 4% ای ایس آئی کے طور پر رقم کاٹی جاتی ہے ۔ شریمتی وجئے لکشمی کے تیقن پر دھرنا ختم کردیا گیا ۔